فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ رینجرز نے قتل کے دو ملزمان گرفتارکر لیے

پاکستان رینجرز (سندھ) نے انٹیلی جنس معلومات پرپیر آباد کے علاقے کٹی پہاڑی میں کارروائی کرتے ہوئے قتل کے دو ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

منگھو پیر کے علاقے نورانی ہوٹل حب کینال کے قریب سے ایک شخص کی لاش بر آمد ہوئی تھی جس کی شناخت جنید احمدکے نام سے ہوئی تھی۔مقتو ل 21سال کا نوجوان تھا جسے سر پر گولیاں مار کر پھینک دیا گیا تھا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پاکستان رینجرز (سندھ) نے تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے قتل کے محرکات کا جائزہ لیتے ہوئے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرپیر آباد کے علاقے کٹی پہاڑی میں کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان موسیٰ خان اور نصیر اللہ عرف بابر کو گرفتار کیا ۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان موسیٰ خان اور نصیر اللہ عرف بابر ڈکیت گروہ کا حصہ ہیں جنہیں پولیس نے 6 نومبر 2018 کو گرفتار کیا، بعد ازاں ملزمان ضمانت پر رہا ہو گئے۔

ملزمان کواپنے ساتھی مقتول جنید احمد پر شک تھا کہ اس نے پولیس کو ان کی مخبری کی ہے، جس کا بدلہ لینے کے لیے دونوں ملزمان نے جنید احمد کو منگھو پیر کے علاقے نورانی ہوٹل حب کینال کے قریب لے جا کر قتل کر دیا۔

ملزمان کا ایک اور ساتھی ملزم محمد منہاس عرف پشاوری مفرور ہے جس کی گرفتاری کے لیے آپریشن کیا جا رہا ہے،دونوں ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔