پولیس فرار ہونے والی لڑکیوں کی تلاش میں چھاپہ مار رہی ہے۔فائل فوٹو
پولیس فرار ہونے والی لڑکیوں کی تلاش میں چھاپہ مار رہی ہے۔فائل فوٹو

شیلٹر ہوم سے 7 لڑکیاں فرار ہو گئیں

بھارتی ریاست بہار میں گرلز شیلٹر ہوم سے 7 لڑکیاں فرار ہو گئیں،فرار ہونے والی7 لڑکیوں میں سے پانچ لڑکیاں مظفر پور سانحہ کی متاثرہ ہیں۔
سات لڑکیوں کے ایک ساتھ فرار ہونے کے بعد سے انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی،بتایا جا رہا ہے کہ تمام لڑکیاں صبح ساڑھے تین بجے گرل کاٹ کر فرار ہوئی ہیں،پولیس فرار ہونے والی لڑکیوں کی تلاش میں چھاپہ مار رہی ہے تا حال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

بتایا جاتا ہے کہ این جی او کی لاپرواہی کے سبب یہ لڑکیاں فرار ہوئی ہیں، اس واقعہ سے کچھ دن پہلے ہی ایک لڑکی نے اپنی کلائی بھی کاٹ لی تھی جس کا سبب باہمی تنازع کے طور پر سامنے آیا تھا۔
این جی او کی طرف سے منتظم شیلٹر ہوم میں پولیس انتظامیہ کے حکام کو بھی جانے نہیں دیا جاتا تھا، کئی بار معائنہ کے لیے گئے پولیس عہدیداروں کو بھی سوسائٹی کی طرف سے این جی او کے عدم تعاون کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کلائی کاٹنے کے اس واقعہ کے بعد متاثرہ لڑکی کا ایمس میں علاج ہوا تھا۔ اس واقعہ کے بعد سے بہار میں ایک بار پھر شیلٹر ہوم کی سیکورٹی میں خامی نظر آئی ہے اس حوالےفی الحال پولیس کا کوئی بھی افسر کچھ کہنے کیلیے تیار نہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ اس سے پہلے بہارمیں مظفر پور شیلٹر ہوم سے متعلق کئی معاملات سامنے آئے ہیں ، اس معاملے کی تحقیقات جہاں سی بی آئی کر رہی ہے وہیں عدالت نے بھی بہارحکومت کو کئی بارآڑے ہاتھوں لیا۔