کرنل فیصل اعوان رینجرز ہیڈ کواٹرز میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں
کرنل فیصل اعوان رینجرز ہیڈ کواٹرز میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں

رینجرز نے ایم کیو ایم لندن کے 4 ملزمان گرفتار کر لیے

رینجرز نے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ایم کیو ایم لندن کے 4 ملزمان کو کراچی سے گرفتار کرلیا ہے۔

کرنل فیصل اعوان نے رینجرز ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کے دوران  کہا کہ ایم کیو ایم کے 4 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملک دشمن پاکستان کا امن تباہ کرنے کے درپے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی میلادپر بم دھماکے، نیو کراچی دفتر پر حملے اور پی ایس پی کے دفتر پر فائرنگ کے بعد رینجرز انٹیلی جنس ٹیمیں تشکیل دیں۔

کرنل فیصل اعوان نے کہا کہ ابتدائی طور پر 4 مفرور ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے،جن کا تعلق ایم کیو ایم لند ن سے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سلیم بلجیم بانی ایم کیو ایم کی ہدایت پر ٹارگٹ کلنگ کراتا تھا،آصف پاشا کراچی میں ٹارگٹ کلرز کی ٹیم چلارہا ہے ۔

کرنل فیصل کا کہناتھا کہ ملزمان نے نیوکراچی میں فاروق ستار پر آئی ای ڈی دھماکا کرنا تھا جو ناکام بنادیا گیا۔

پریس کانفرنس کے دوران یہ بھی بتایا گیا کہ ملزمان آپس میں رابطے کے لئے واٹس ایپ استعمال کرتے تھے اور ان کی گفتگو کوڈ ورڈ میں ہوتی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان آئی ای ڈی کیلئے ڈبہ،دستی بم کے لئے آلو اور پستول کیلئے کیسٹ کا کوڈ ورڈ استعمال کیا گیا۔

کرنل فیصل اعوان نے کہا کہ ٹارگٹ کلرز کی ٹیم کے 7 ملزمان اب بھی مفرور ہیں،اس موقع پر ملزمان کی واٹس ایپ کالز بھی سنوائی گئیں۔