پاکستان پرکوئی آنچ نہ آئے،اللہ پاکستان کی حفاظت فرمائے۔نواز شریف

سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان پرکوئی آنچ نہ آئے اوراللہ پاکستان کی حفاظت فرمائے۔

مسلم لیگ(ن) کی رہنمامریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے بیان میں کہا کہ ان کی نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات ہوئی۔ میاں نوازشریف نے بھارتی طیاروں کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پرمذمت کی ہے اورانہوں نے کہا کہ پاکستان پرکوئی آنچ نہ آئے اوراللہ پاکستان کی حٖفاظت فرمائے۔

مریم نوازنے کہا کہ ہمارا ملک ایک بہترین نعمت ہے، اللہ ہمارے ملک و قوم کی حفاظت کرے۔