پاکستان نے باقاعدہ وارننگ کےبعددن کی روشنی میں حملہ کیا، ترجمان دفترخارجہ

پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے بھارت کو سرپرائز دینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے باقاعدہ وارننگ کے بعددن کی روشنی میں حملہ کیا، پاکستان کشیدگی نہیں چاہتا، مجبور کیا گیا تو پوری طرح تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہا پاکستان نے دن کی روشنی میں مکمل آگاہی کے ساتھ کارروائی کی، پاکستان ایئرفورس نے اپنی فضائی حدودسےکارروائی کی، 2بھارتی جنگی طیاروں کودن کی روشنی میں نشانہ بنایاگیا۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ یہ بھارتی جارحیت کاجواب نہیں، پاکستان نےمادروطن کےدفاع کی صلاحیت کااظہارکیا، پاکستان کشیدگی نہیں چاہتا، مجبور کیا گیا تو پوری طرح تیارہیں۔

ڈاکٹر فیصل نے کہا پاکستان کسی بھی جارحیت کاجواب دینےکےلئےمکمل تیارہے، پاکستان نے باقاعدہ وارننگ کےبعددن کی روشنی میں حملہ کیا۔

یاد رہے پاکستان نے2بھارتی جنگی طیارےمارگرائے، ایک بھارتی طیارےکاملبہ پاکستانی حدودمیں گرا، جس کے بعد ایک بھارتی پائلٹ کوپکڑلیاگیا جبکہ دوسرےکی تلاش جاری ہے۔ایک بھارتی طیارےکاملبہ مقبوضہ کشمیرکی حدودمیں گرا اور مقبوضہ کشمیر میں گرنے والے طیارے کے دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔