گرفتار بھارتی پائلٹ کی تصویر

گرفتار بھارتی پائلٹ کا اعترافی بیان سامنے آگیا

پاک فضائیہ نے بھارت کے دو طیاروں کو مار گرایا ہے اور دو پائلٹس کو بھی گرفتار کر لیاہے جس میں سے ایک زخمی ہے جبکہ دوسرا ٹھیک ہے جو کہ پاک فوج کی تحویل میں ہے جس کی انٹرویو کی ویڈیو بھی پاک فوج کی جانب سے جاری کر دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی جانب سے جاری کر دہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی پائلٹ کے ہاتھ باندھے ہوئے ہیں اور اس کی آنکھوں پر پٹی ہے ۔ وہ سوالات کے جواب دیتے ہوئے اپنا تعارف کرواتے ہوئے کہتا ہے کہ میرا نا م ونگ کمانڈر ابھی نندن ہے اور میں بھارتی فضائی کا افسرہون جبکہ میرا سروس نمبر 27981 ہے ۔

یاد رہے کہ پاک فوج کی تحویل میں دو بھارتی پائلٹس ہیں جن میں سے ایک زخمی ہیں جسے علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دوسرے سے تفتیش جاری ہے ۔ پاک فوج نے بھارتی پائلٹس کے سامان اور ان کی وردی کی تصاویر بھی جاری کر دی ہیں ۔