بڈمگام میں ہیلی کاپٹر کو زمین پر گرتے ہی آگ لگ گئی تھی
بڈمگام میں ہیلی کاپٹر کو زمین پر گرتے ہی آگ لگ گئی تھی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ۔7 اہلکار ہلاک

مقبوضہ کشمیر کے علاقے بڈگام میں بھارتی ایئر فورس کا ایک ایم آئی 17ا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں2 پائلٹوں سمیت7اہلکار ہلاک ہو گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ بھارتی ایئرفورس کا ایک ہیلی کاپٹر17۔ MIضلع بڈگام کے گریند کلان نامی گاؤں میں ایک کھلے میدان میں گرکرتباہ ہوگیا۔

ہیلی کاپٹر کی زد میں آکرایک 25 سالہ نوجوان کفایت حسین گنائی ولد محمد رمضان گنائی بھی  ہوا ہے۔
عینی شاہد کے مطابق حادثہ صبح دس بج کر پانچ منٹ پر پیش آیا، ہیلی کاپٹر کے زمین پر گرتے ہی آگ لگ گئی اورجل کر خاکسترہوگیا۔ہیلی کاپٹرمیں سوار تمام اہلکار موقع پرہی ہلاک ہو گئے۔

پولیس اورریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو نکالا جو مکمل طور پر جل چکی تھیں، مقامی لوگوں نے بتایا کہ ہیلی کاٹر کے زمین پرگرنےکے ساتھ ہی ایک زور داردھماکہ ہوا، جس کی آوازدوردورتک سنی گئی۔

بھارتی فضائیہ کی طرف سے بیان جاری کیے جانے کے بعد یہ واضح ہوگیا ہے کہ بڈگام میں اسکا جنگی طیارہ نہیں بلکہ ایم آئی ۔17وی 5 ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہواتھا۔ فضائیہ نے کہاہے کہ حادثہ کی جانچ کے احکامات دیدیے گئے ہیں۔

واضع رہے کہ اس سے قبل بتایاگیا تھا کہ یہ جنگی جہاز تھا جوگرکر تبا ہوا اور دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے۔