1965 کی جنگ والا ماحول نظر آرہاہے۔فائل فوٹو
1965 کی جنگ والا ماحول نظر آرہاہے۔فائل فوٹو

آج کی رات بہت اہم ہے۔بھارت دوبارہ حملہ کرسکتا ہے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ مجھے 1965کی جنگ والا ماحول نظر آرہاہے ،آج کی رات بہت اہم ہے، بھارت دوبارہ حملہ کرسکتا ہے ، پوری قوم تیار رہے ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےشاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج کی رات بہت اہم ہے، ہم تیار ہیں ، مجھے اس وقت 1965 کی جنگ والا ماحول نظر آرہاہے ، پوری قوم تیار رہے ، بھارت دوبارہ حملہ کرسکتاہے ۔
انہوں نے کہا کہ خدا کرے کے بھارت ہوش کے ناخن لے اورحد میں رہے ، میں عالمی برداری کو دعوت دیتاہوں کہ امن کی خواہش رکھنے والے ممالک آکر دونوں ملکوں کا موقف سنیں جوملک خطے میں امن چاہتے ہیں، وہ کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ وزیر خارجہ پومپیو نے مجھے کہاہے کہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے بات ہوئی ہے ، پومیپیو چاہتے ہیں کہ کشیدگی کم کرنے کیلئے کردار ادا کیا جائے،

انہوں نے کہا کہ چین ہمیں مایوس نہیں کرے گا اور سعودی عرب بھی کردار ادا کرے گا ۔ او آئی سی کو بھارت کودعوت دینے پر نظر ثانی کرنا ہوگی ، بھارت او آئی سی کا ممبر نہیں اور اس کی کوئی حیثیت نہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ مودی نے یہ ساراناٹک سیاست اور الیکشن کیلئے رچایا ،جس راستے پر ہم نہیں چلنا چاہتے ، بھارت ہمیں مجبور نہ کرے ۔