کراچی کے تعلیمی اداروں میں آئس بیچنے والا گروہ گرفتار

کراچی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے تعلیمی اداروں میں آئس فروخت کرنے والا ڈیلر ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ کی جاری تفصیلات میں بتایاگیاہےکہ کراچی کے تعلیمی اداروں میں آئس فروخت کرنے والا ڈیلر ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

منشیات فروش گروہ میں شامل تین لڑکیاں بھی پکڑی گئی ہیں جبکہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے منشیات اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارہونے والا آئس ڈیلر روحیل شکیل عرف راجو متعدد مقدمات میں کافی عرصہ سے مطلوب تھا۔