وزیراعظم نے سعودی وزیرخارجہ کو امن سے سے متعلق آگاہ کیا۔
وزیراعظم نے سعودی وزیرخارجہ کو امن سے سے متعلق آگاہ کیا

وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر نے ملاقات کی، اس موقع پرملاقات کے دوران وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور مشیر تجارت،سیکریٹری خارجہ اور دیگر حکام بھی موجود بھی موجود تھے۔

اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ نے وزیراعظم کو سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کا پیغام پہنچایا۔ وزیراعظم نے سعودی وزیرخارجہ کو امن سے سے متعلق آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاک سعودی تعلقات اور پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر بات چیت کی گئی اور تمام معاملات کومذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے کیونکہ خطے میں کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں۔ ملاقات میں بھارتی اشتعال انگیزی کے بعد پیدا ہوانے والی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر کی وزارتِ خارجہ آمد  پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب کا خیر مقدم کیا۔ دوران ملاقات پاک بھارت کشیدگی اور خطے میں امن و امان کی صورتحال سمیت دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی کے خاتمے کے لیے سعودی ولی عہد کی طرف سے مصالحت کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلطان کی ہدایت پر پاکستان تشریف لائے ہیں۔ سعودی وزیر خارجہ کے اس ایک روزہ دورے کا مقصد پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ کی فضا کو معمول پر لانا ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ نے پاک سعودی سپریم رابطہ کونسل کے تحت دو طرفہ اقتصادی، سیاسی اور سیکورٹی سے متعلقہ تعاون کو فروغ دینے سے متعلق طے کردہ امور کو معینہ مدت کے اندر پایہ ء تکمیل تک پہنچانے پر اتفاق کیا۔

سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو دونوں ممالک کے درمیان تصفیہ طلب امور کو پر امن طریقے سے حل کروانے کے سلسلے میں سعودی حکومت کی طرف سے مکمل اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر، اپنے اس ایک روزہ دورہ  پاکستان کے دوران پاکستان کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔

سعودی وزیر خارجہ نے گزشتہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرنا تھا جو بھارت کی طرف سے امن کوششوں کا مثبت جواب نہ ملنے پر ملتوی ہو گیا تھا۔