آرمی چیف نے مشکل صورتحال میں سعودی عرب کی امن کے لیے کوششوں کوسراہا۔فائل فوٹو
 آرمی چیف نے مشکل صورتحال میں سعودی عرب کی امن کے لیے کوششوں کوسراہا۔فائل فوٹو

آرمی چیف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ملاقات کی ،پاک بھارت کشیدگی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ،پاکستان کی امن کیلیے کوششوں کوسراہا۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف سے سعودی وزیر خارجہ نے ملاقات کی اور خطے میں امن کیلیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور علاقائی امن و استحکام کیلیے پاکستان کی مثبت کوششوں کوسراہا ۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ہر سطح پرپاکستان کی حمایت کرتا رہے گا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کامخلص دوست ہے۔

آرمی چیف نے مشکل صورتحال میں سعودی عرب کی امن کے لیے کوششوں کوسراہا ۔ آرمی چیف نے سعودی وزیر سے امن کیلیے کردار ادا کرنے پر اظہار تشکر کیا۔