گاڑیاں بنانیوالی کمپنیاں ٹیکس میں کمی کے لحاظ سے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جلد جاری کریں گی۔فائل فوٹو
گاڑیاں بنانیوالی کمپنیاں ٹیکس میں کمی کے لحاظ سے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جلد جاری کریں گی۔فائل فوٹو

ایک پاکستانی 35 ہزار گاڑیوں کا مالک بن گیا

محکمہ ایکسائزاینڈٹیکسیشن نے انوکھا کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے ایک شخص کو 35 ہزار کے قریب گاڑیوں کا مالک بنادیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق مجاہد شبیر نامی شہری نے لاہور ہائیکورٹ میں محکمہ ایکسائزاینڈٹیکسیشن کے خلاف درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اپنایا ہے کہ محکمہ ایکسائز نے اس کے نام پر 34 ہزار 770 گاڑیاں رجسٹرڈکردی ہیں۔

مجاہد شبیر کے مطابق اس کی ذاتی ملکیت میں صرف ایک گاڑی ہے لیکن محکمہ ایکسائز نے چوری شدہ گاڑیاں اس کے نام پر رجسٹرڈ کردی ہیں جس کے باعث پولیس اسے ہراساں کر رہی ہے۔ \

متاثرہ شہری نے محکمہ ایکسائزاینڈٹیکسیشن کے اس اقادم کے خلاف عدالے سے رجوع کر لیا،لاہورہائیکورٹ نے فوری طور پر پولیس کو شہری کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔