ندیم بابرکےاثاثوں کی مالیت 2 ارب،75کروڑ،28 لاکھ روپے نکلی۔فائل فوٹو
 ندیم بابرکےاثاثوں کی مالیت 2 ارب،75کروڑ،28 لاکھ روپے نکلی۔فائل فوٹو

وفاقی کابینہ کا اجلاس 19 مارچ کو طلب

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 19 مارچ کو طلب کر لیا، جس میں 30 نکاتی ایجنڈے پر غور ہو گا۔ وفاقی کابینہ "انٹرٹینمنٹ اور گفٹ” کے لیے بجٹ ختم کرنے کی منظوری دے گی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو وزیر اعظم آفس میں ہو گا جس میں 30 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

ریونیو  ڈویژن ایف بی آر میں اصلاحات کے مجوزہ پلان پر کابینہ کو بریفنگ دے گا۔ وفاقی کابینہ "انٹرٹینمنٹ اینڈ گفٹ” کے لئے بجٹ ختم کرنے کی منظوری دے گی۔

متروکہ وقف املاک بورڈ پر ٹاسک فورس کا قیام اور بورڈ کے چیئرمین کے تقرر کا معاملہ کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔ وفاقی کابینہ کو قومی زرعی ایمرجنسی پروگرام میں پیشرفت پر بریفنگ دی جائے گی۔

سلام آباد کے ماسٹر پلان پر نظرثانی کے لئے بنائے گئے کمیشن میں تبدیلی کے معاملے، قومی انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی تشکیل نو اور کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کی حکمت کی بھی منظوری دی جائے گی۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں وزارت بین الصوبائی رابطہ اور وزارت اطلاعات کے درمیان یوتھ ڈویلپمنٹ کے معاہدے کی منظوری دے گی۔ کابینہ مختلف ایئرلائنز اور نجی چارٹرز کے لائسنسز کی منظوری اور توسیع کی منظوری دے گی۔

وفاقی کابینہ پبلک سیکٹر انٹرپرائزز کے سربراہان کے تقرری کے معاملے پر بھی غور کرے گی جبکہ ڈیٹ پالیسی کوارڈینیشن آفس کے ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔