کراچی،نویں اوردسویں جماعت کےامتحانات کانیاشیڈول جاری

کراچی: نویں اور دسویں جماعت کے سائنس گروپ کے امتحانات کے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق میٹرک سائنس گروپ کے امتحانات صبح ساڑھے 9 بجے سے شروع ہو کر دوپہر ساڑھے 12 بجے تک جاری رہیں گے۔نویں اور دسویں جماعت جنرل سائنس گروپ کے امتحانات کا وقت دوپہر ڈھائی بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک ہو گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل محکمہ تعلیم کی جانب سے میٹرک کے امتحانات کے شیڈول کا اعلان 25 مارچ سے کیا گیا تھا تاہم محکمہ تعلیم کے ملازمین کی جانب سے ہڑتال کے باعث امتحانات ملتوی کر دیئے گئے تھے۔