بریگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ وفاقی وزیر پارلیمانی امور مقرر

بریگیڈئیر (ر) اعجاز احمد شاہ کو وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، ان کی تقرری کے بعد وفاقی کابینہ میں وزراء کی تعداد 25 ہو گئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق بریگیڈئیر (ر) اعجاز احمد شاہ 2004ءسے 2008ءتک آئی بی کے سربراہ رہے اور ان کا شمار پرویز مشرف کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا جبکہ 2008 میں انہوں نے آئی بی سے استعفیٰ دیدیا۔

بریگیڈئیر (ر) اعجاز احمد شاہ نے 2018ءکے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 118 ننکانہ سے حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ایڈوائس پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بریگیڈئیر (ر) اعجاز احمد شاہ کی تقرری کی منظوری دی اور نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا ہے جبکہ ان کی تقرری کے بعد وفاقی کابینہ میں وزراکی تعداد 25 ہو گئی ہے۔