آپریشن ردالفساد کے دوران بلوچستان سے کثیر مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

آپریشن ردالفساد کے دوران سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کارروائی بلوچستان میں سبی اور کوہلو کے درمیان بھمبور کے پہاڑی سلسلے میں کی گئی جہاں سے راکٹس، بارودی مواد اور بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔