پیپلز پارٹی کا بریگیڈئیر(ر) اعجاز شاہ کو وفاقی وزیر بنانے پر تحفظات کا اظہار

پیپلز پارٹی نے بریگیڈئیر(ر) اعجاز شاہ کو وفاقی وزیر بنانے پر تحفظات کا اظہار کردیا

نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ بریگیڈئیر(ر) اعجاز شاہ کو وفاقی وزیر بنائے جانے سے پیپلز پارٹی میں تحفظات پائے جارہے ہیں۔

وزیراعلی قائم علی شاہ کی صاحبزادی اور پی پی رکن اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہا کہ بے نظیر بھٹونے اپنے قتل کے حوالے سے مشرف کے ساتھ بریگیڈئیر(ر) اعجاز شاہ کا نام لیا تھا ، ان کو وفاقی وزیر بنائے جانے سے پیپلز پارٹی میں تحفظات پائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب پرویز الہٰی کو ڈپٹی وزیر اعظم بنایا گیا تھا تو اس وقت بھی پیپلزپارٹی نے اپنی تشویش کا اظہار کیا تھا لیکن اس پر پرویز الہٰی نے پیپلز پارٹی کو یقین دہانی کروائی تھی کہ میرا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے جس پر ق لیگ کے ساتھ اتحاد ہوا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ جہاں تک اعجاز شاہ کا معاملہ ہے تو وہ ایک متنازعہ شخصیت رہے ہیں۔