احتساب کرنا ہے تو سب کا ہونا چاہیے۔ ہتھکنڈوں کا مقابلہ کرتے رہیں گے، سعید غنی

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ماضی میں بھی ہتھکنڈوں کا سامنا کیا ہے آئندہ بھی کریں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے آج کے خطاب کے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر احتساب کرنا ہے تو سب کا ہونا چاہیے۔

سعید غنی نے کہاکہ علیمہ خان اور جہانگیر ترین کا بھی احتساب ہونا چاہیے، علیمہ خان کی بیرون ملک جائیداد پر نیب کچھ نہیں پوچھتا، عدالتوں کے سامنے سرخرو ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پر الزامات لگا کر انہیں خود کو بچانے نہیں دیں گے، لاکھوں لوگوں نے بلاول بھٹو کا شاندار استقبال کیا۔

وزیر بلدیات سندھ نے مزید کہا کہ شدید گرمی اور رات گئے عوام پیسے دے کر نہیں محبت سے آتے ہیں، دو عورتوں کو بٹھا کر اپنے مرضی کا بیان لے کر خود کو خوش کرسکتے ہیں۔