اکاﺅنٹس کی بندش پر آئی ایس پی آر نے فیس بک سے رابطہ کرلیا
ہٹائے گئے فیس بک اکاﺅنٹس آئی ایس پی آر کے زیر انتظام نہیں۔
غلط اور گمراہ کن معلومات پھیلانے والے صارفین کی پوسٹس کو ہٹانے کے بجائے ان پر لیبل لگا کر صارفین کو خبردار کیا جائے گا
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اکاﺅنٹس کی بندش پر آئی ایس پی آر نے فیس بک سے رابطہ کرلیا ہے۔ خیال رہے کہ فیس بک کی جانب سے 103 اکاﺅنٹس ، پیجز اور گروپس کو بند کیا گیا ہے ۔
فیس بک نے الزام عائد کیا ہے کہ ان اکاﺅنٹس کو آئی ایس پی آر کے ساتھ تعلق کی وجہ سے بند کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایس پی آر نے فیس بک انتظامیہ پر واضح کیا ہے کہ ہٹائے گئے فیس بک اکاﺅنٹس آئی ایس پی آر کے زیر انتظام نہیں اور ایسا کہنا افسوسناک ہے، فیس بک نے تسلیم کیا کہ اکاﺅنٹس کے مواد میں کوئی قابل اعتراض بات نہیں تھی۔