شاہ محمودقریشی نے جنگ کاشوشہ چھوڑ ا ہے
مہنگائی کے مارے عوام کوجنگ سے ڈرانے کی کوشش نہ کی جائے۔نفیسہ شاہ
حکومت نے ملک کوتباہ کاریوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔فائل فوٹو
پیپلزپارٹی کی سیکرٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ شاہ محمودقریشی جنگ کاشوشہ چھوڑ کرحکومتی نااہلیوں سے توجہ ہٹاناچاہتے ہیں،عمران خان سیاسی قیادت کوانتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں،مہنگائی کے مارے عوام کوجنگ سے ڈرانے کی کوشش نہ کی جائے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی نفیسہ شاہ نے شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ محمودقریشی جنگ کاشوشہ چھوڑ کرحکومتی نااہلیوں سے توجہ ہٹاناچاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاسی قیادت کوانتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں،مہنگائی کے مارے عوام کوجنگ سے ڈرانے کی کوشش نہ کی جائے۔