اختیارات کی منتقلی کو مرحلہ وار سے آگے بڑھایا اور انتظامی معاملات کو بہتر اور منظم طریقے سے چلایا جائے،عمران خان
اختیارات کی منتقلی کو مرحلہ وار سے آگے بڑھایا اور انتظامی معاملات کو بہتر اور منظم طریقے سے چلایا جائے،عمران خان

حکومت اداروں کے کام میں مداخلت نہیں کرے گی۔ وزیراعظم

 وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ادارے قانون کی بالادستی کو یقینی بنائیں، حکومت اداروں کے کام میں مداخلت نہیں کرے گی۔

وزیرِاعظم عمران خان سے لاہورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندگان  نے ملاقات کی جس میں وزیرِ اعظم کے معاونین خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار، صدرلاہورچیمبرالماس حیدر، سینئرنائب صدرخواجہ شہزاد اور دیگرافراد شریک ہوئے۔

تاجر رہنماؤں و صنعت کاروں نے وزیر اعظم عمران خان کو انڈسٹریل زوننگ، کاروبار کو سہل بنانے اور کاروباری طبقے کو درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا اور وزیراعظم کوانڈسٹری پرلگائےگئےٹیکسزپراپنے تحفظات پیش کیے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ انڈسٹری کےفروغ کے لیےاقدامات اٹھا رہے ہیں، جب تک ٹیکس کانظام درست نہیں ہوگا،آگےنہیں بڑھ سکتے، مشکل حالات میں مشکل فیصلےکرنے پڑتے ہیں، ملک اس وقت مشکل حالات میں ہے تاجر اورعوام ہمارا ساتھ دیں۔ عمران خان کاکہنا تھا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے، ادارے قانون کی بالادستی کو یقینی بنائیں، حکومت اداروں کے کام میں مداخلت نہیں کرے گی۔

وزیراعظم نے کاروبار میں آسانی اور کاروباری طبقے کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے شرکاء کو آگاہ کیا اور کہا کہ جلد ہی کاروباری حضرات اس ضمن میں حکومتی کاوشوں کے نتائج سے مستفید ہوں گے۔

انڈسٹریل زوننگ اور ٹاون پلاننگ کی اہمیت کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماضی میں ان کی اہمیت کو نظر انداز کیا گیا جس کی وجہ سے آلودگی، بنیادی سہولیات کا فقدان اور دوسرے سماجی مسائل نے جنم لیا، 1960 کی دہائی کا پاکستان ایشیا میں بھرپورترقی کر رہا تھا جس کی وجہ صنعتی ترقی تھی، بدقسمتی سے ہم ایک منفی مائنڈ سیٹ کا شکار ہو گئے اور خطے کے دوسرے ممالک ہم سے آگے نکل گئے، ملکی ترقی کے لیے صنعتی ترقی ناگزیر ہے اس کی بدولت روزگار میسر ہو گا۔