حملہ آوروں نے شراب خانے کو آگ لگانے سے پہلے فائرنگ بھی کی۔فائل فوٹو
حملہ آوروں نے شراب خانے کو آگ لگانے سے پہلے فائرنگ بھی کی۔فائل فوٹو

میکسیکو میں شراب خانے پر حملہ۔ 23 افراد ہلاک

میکسیکو کے ساحلی شہر میں حملہ آوروں نے شراب خانے کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملہ ریاست ویراکروز کے ساحلی علاقے میں کیا گیا، ہلاک ہونے والوں میں 8 خواتین بھی شامل ہیں جب کہ آتشزدگی کے باعث 13 افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔

عینی شاہدین کا بتانا ہے کہ حملہ آوروں نے شراب خانے کو آگ لگانے سے پہلے فائرنگ بھی کی۔ویراکروزکے گورنرنے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ شراب خانے میں آتشزدگی کے پیچھے گینگ لڑائی ہے۔بار میں آگ ممکنہ طور پر پیٹرول بم سے لگائی گئی۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جب کہ واقعے کی تحقیقات کی بھی جا رہی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر موجود تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جائے وقوع پر میزیں اور کرسیاں بکھری ہوئی ہیں جس سے محسوس ہوتا ہے کہ لوگوں نے اپنی جان بچانے کے لیے وہاں سے بھاگنے کی کوشش کی۔

اب تک پولیس حملہ آوروں کو پکڑنے میں ناکام ہوگئی ہے جبکہ ان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق آگ بیٹرول بم سے لگائی گئی جو پورے بار میں پھیلنے کا باعث بنی۔

خیال رہے کہ میکسیکو میں پہلے بھی اسی طرح کا ایک واقعہ 2011 میں پیش آچکا ہے جہاں شمالی علاقے میں موجود ایک کسینو میں آگ لگنے سے 52 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔