وزیراعظم کی شاندار تقریر پر طیب اردوان نے ان کا بوسہ لے لیا

وزیراعظم پاکستان عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کی گئی تقریر کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے اور پوری دنیا میں ان کی تعریف کی جا رہی ہے۔

وزیراعظم نے اپنی تقریر میں ماحولیاتی تبدیلیوں، اسلام فوبیا، منی لانڈرنگ اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم پر بات کی جبکہ ان کی تقریر کے دوران شرکاءنے پانچ مرتبہ تالیاں بھی بجائیں جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ عمران خان کی تقریر کو صدیوں تک یاد رکھا جائے گا۔

ترک صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم عمران خان کی تقریر سے اس قدر متاثر ہوئے کہ ان کے پاس جا کر مبارکباد پیش کی اور ان کی گال پر بوسہ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور ہر کوئی ان کی تعریف کر رہا ہے۔