کسانوں نے ’’مرگئے پکھے،پٹرول مہنگا،ڈیزل مہنگا،کھاد مہنگی‘‘اوردیگر نعرے لگائے۔۔فائل فوٹو
کسانوں نے ’’مرگئے پکھے،پٹرول مہنگا،ڈیزل مہنگا،کھاد مہنگی‘‘اوردیگر نعرے لگائے۔۔فائل فوٹو

کھاد کی بلیک مارکیٹنگ کیخلاف پاکستان کسان اتحاد کا مظاہرہ

لاہور: پاکستان کسان اتحاد نے یوریا کھاد کی بلیک مارکیٹنگ اورکمیابی کے خلاف لایورپریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا جس کی قیادت تنظیم کے سربراہ رشید منہالہ نے کی ۔ اس موقع پرکسانوں نے ’’ مرگئے پکھے،پٹرول مہنگا،ڈیزل مہنگا،کھاد مہنگی‘‘ اوردیگر نعرے لگائے۔

انہون ںے بتایا کہ دکاندار یوریا کھاد کی ایک بوری پرایک ہزارسے بارہ سو روپے تک اضافی وصولی کررہے ہیں ۔ اگر بروقت اس کا تدارک نہ کیا گیا تو پنجاب میں چاول گندم سمیت تمام فصلون کی پیداوار بری طرح متاثر ہوگی ، چھوٹا کاشتکار پس کررہ جائے گا۔