اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پرغورکیا جائے گا۔فائل فوٹو
 اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پرغورکیا جائے گا۔فائل فوٹو

یاد ماضی عذاب ہے یا رب

وزیراعظم عمران خان نے 2017 میں ایک ٹرین حادثے کے بعد وزیر ریلوے کے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نےکہا تھا کہ اُن کےخیال میں کوتاہی پر ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق کو مستعفی ہوجانا چاہیے۔

تاہم اب وزیر اعظم عمران خان کی اپنی حکومت میں ٹرین حادثات پیش آرہے ہیں تو کیا وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو بھی وہ مستعفی ہو جانے کا مشورہ دیں گے۔

واضح رہے کہ پنجاب کے شہر رحیم یار خان کے قریب آج صبح تقریباً ساڑھے 6 بجے کے قریب کراچی سے لاہور جانے والی تیز گام ایکسپریس میں آگ بھڑک اٹھی تھی، جس کے نتیجے میں 73 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

رحیم یار خان سانحے سے متعلق اپنے بیان میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تیز گام ایکسپریس میں آگ لگنے کے واقعے میں ریلوے کی غلطی نہیں بلکہ مسافروں کی غلطی ہے۔