میئر چارلی قیام امن میں مددگار ثابت ہوگا۔فائل فوٹو
میئر چارلی قیام امن میں مددگار ثابت ہوگا۔فائل فوٹو

سات ماہ کا بچہ ٹیکساس کے”وائیٹ ہال”کا اعزازی میئر بن گیا

امریکا میں ایک بچے کو دنیا کا سب سے کم عمر میئر قرار دیا گیا ہے جس کی عمر محض سات ماہ ہے۔

امریکہ میں ولیم چارلس ”چارلی” میک ملن جو سات ماہ کا بچہ ہے، کو ٹیکساس کے وائیٹ ہال کا اعزازی میئر بنا دیا گیا۔

یاد رہےکہ ریاست تیکساس میں سالانہ طورپرفنڈ جمع کرنے کی تقریب منعقد کی جاتی ہے اور سب سے زیادہ بولی لگانے والوں کو میئر کا اعزازی عہدہ تفویض کیا جاتا ہے۔

اس موقع پر کونسل مین جاش فلٹزنے کہا کہ ہم اپنے ملک کی تاریخ میں ایک مشکل وقت سے گزر رہے ہیں اور میئر چارلی قیام امن میں مددگار ثابت ہوگا۔

تقریب میں میئر کی والدہ نے کہا کہ چارلی کا نیا نعرہ یہ ہے کہ ’ امریکا کو دوبارہ رحم دل بناؤ‘ (میک امریکا کائنڈ اگین)۔ اس موقع پر چارلی کو ٹکسیڈو لباس پہنایا گیا تھا اور ڈائس پر آکر انہوں ںے طفلانہ غوں غاں کرکے اپنی مسرت کا اظہارکیا۔