ریفرنس منظوری کے لیے چیئرمین نیب کو بھجوادیا گیا ہے۔فائل فوٹو
ریفرنس منظوری کے لیے چیئرمین نیب کو بھجوادیا گیا ہے۔فائل فوٹو

حکومت چیف الیکشن کمشنر کیلیے نئے نام دے گی۔رانا ثنااللہ

رکن قومی اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ کہتے ہیں کیا نواز شریف اپنے خاندان کے ساتھ نہیں گھوم پھر سکتے؟انہوں نے کہاایک بیمار آدمی کو جیل میں ڈال کرکیا حاصل کیا جا رہا ہے؟۔

سابق صوبائی وزیررانا ثنااللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سے نیب آرڈیننس پربات چیت ہوئی ہے۔رانا ثنااللہ کاسابق وزیراعظم کی تصویرپرردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ کیا نواز شریف اپنے خاندان کے ساتھ نہیں گھوم پھر سکتے؟ایک بیمار آدمی کو جیل میں ڈال کر کیا حاصل کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے نوازشریف کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں نواز شریف کو ان کے بھائی شہباز شریف، ان کے بیٹوں اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ ایک ریسورنٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت چیف الیکشن کمشنر کیلیے آج اپنے نئے نام دے گی انہیںچیف الیکشن کمشنر کے نئے ناموں سے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا۔رانا ثنااللہ نے کہاکوشش کریں گے ایک2اجلاسوں میں الیکشن کمیشن کا معاملہ حل کرلیں۔

انہوں نے کہاکہ خواجہ آصف نے قانون سازی پرخود کوئی بات نہیں کی،جو بات قیادت نے کہی خواجہ آصف نے وہی موقف پیش کیا۔حکومت کی جانب سے انتقامی کاروائیاں افسوسناک ہیں۔