دونوں پارٹیوں نے حلف اٹھالیا ہے اب معاملے کی لاٹری ڈال لیں۔فائل فوٹو
دونوں پارٹیوں نے حلف اٹھالیا ہے اب معاملے کی لاٹری ڈال لیں۔فائل فوٹو

راناثنا اللہ کیس۔ڈی جی اے این ایف نے حلفیہ اقرار سے انکار کر دیا

ڈائریکٹرجنرل اے این ایف میجرجنرل عارف ملک نے رانا ثنا اللہ کی گرفتاری اوران کے حلف اٹھانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر معاملات حلف سے چلتے ہیں توعدالتوں کو تالا لگادیں۔

اسلام آبادمیں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے ان سے سوال کیا کہ’آپ حلف دینے کو تیار ہیں کہ رانا ثنا اللہ پر درست کیس بنا؟‘جس پرمیجرجنرل عارف ملک نے حیران کن جواب دیتے ہوئے کہاکہ’اگر معاملات حلف سے چلتے ہیں توعدالتوں کو تالا لگادیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں پارٹیوں نے حلف اٹھالیا ہے اب معاملے کی لاٹری ڈال لیں،لاٹری میں سے جس کا نام نکل آئے وہ گنہگار ہوگا۔

ڈی جی اے این ایف نے مزید کہا کہ کیا کبھی کسی ملزم نے تسلیم کیا کہ وہ گنہگار ہے؟، سرعام قتل کرنے والے بھی خود کو مجرم نہیں مانتے۔انہوں نے کہارانا ثنا اللہ کو چاہیے کہ وہ عدالت میں ثبوت دیں۔

واضح رہے کہ یاد رہے کہ انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر و رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ کو 2 جولائی 2019 کو فیصل آباد سے لاہورجاتے ہوئے گرفتار کیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ رانا ثناءکی گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی۔

رانا ثناءاللہ نے عدالت سے رجوع کیا اور پھر24 دسمبر 2019 کولاہور ہائیکورٹ نے رانا ثناءاللہ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔رانا ثناءاللہ کی جانب سے 10،10 لاکھ روپے کے دو حفاظتی مچلکے جمع کرائے جانے کے بعد 26 دسمبرکوانہیں رہا کردیا گیا۔