اب وزیر اعظم نے سڑکوں میں کرپشن کے نام پرایک نئی کہانی سنا دی ہے۔فائل فوٹو
اب وزیر اعظم نے سڑکوں میں کرپشن کے نام پرایک نئی کہانی سنا دی ہے۔فائل فوٹو

اے این ایف نے رانا ثنااللہ کی ضمانت سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی

انسدادمنشیات فورس(اے این ایف)نے رانا ثنااللہ کی ضمانت منسوخی کیلیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔اے این ایف نے لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائرکردی۔

میڈیاریورٹس کے مطابق اے این ایف نے راناثنااللہ کی ضمانت منسوخی کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے،درخواست میں کہا گیاہے کہ لاہور ہائیکورٹ کاراناثنااللہ کوضمانت دینے کافیصلہ برخلاف قانون ہے،درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ راناثنااللہ کی ضمانت کافیصلہ کالعدم قرار دیاجائے۔

قانون کے تقاضوں کیلیے راناثنااللہ کی گرفتاری درکار ہے ۔درخواست میں رانا ثنااللہ کو فریق بنایاگیا ہے، ضمانت منسوخی کی درخواست 17 صفحات پر مشتمل ہے ۔