کارڈیک کنسلٹنٹ سرجن ڈیوڈلارنس نے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس تیارکیں۔فائل فوٹو
کارڈیک کنسلٹنٹ سرجن ڈیوڈلارنس نے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس تیارکیں۔فائل فوٹو

نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس لاہورہائیکورٹ میں جمع کرادی گئیں

لاہورہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس جمع کرادی گئیں،4 مختلف رپورٹس لاہورہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس میں جمع کرادی گئیں۔

نوازشریف کے وکیل امجد پرویز نے میڈیکل رپورٹس ہائیکورٹ میں جمع کروائیں ،رپورٹ میں نوازشریف کے صحت مند ہونے تک برطانیہ میں رہنے کی سفارش کی گئی ہے۔

پورٹ میں کہاگیاہے کہ نوازشریف کے امراض قلب کی ادویات بوقت ضرورت جاری رہیں گی ،کارڈیک کنسلٹنٹ سرجن ڈیوڈلارنس نے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس تیارکیں۔

سرجن ڈیوڈ لارنس کاکہناہے کہ نوازشریف کی انجیو گرافی فوری طورپرکروائی جائے۔رپورٹ میں مزید کہاگیاہے کہ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس برقراررکھنے کیلیے ماہرین اقدامات کررہے ہیں۔