اس چوری کے بارے میں ابھی تک سرکاری طور پرکوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔فائل فوٹو
اس چوری کے بارے میں ابھی تک سرکاری طور پرکوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔فائل فوٹو

بادشاہ کے محل سےگھڑیاں چرانے کا الزام۔خاتون کو15برس قید

مراکش میں ایک صفائی والی کو15 برس قید کی سزا سنائی گئی ہے جس نے بادشاہ شاہ محمد ششم کی کروڑوں مالیت کی گھڑیاں چوری کی تھیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مراکشی عدالت نے ایک صفائی کرنے والی 46 سالہ خاتون کو قید کی سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم دیدیا ۔

سونا خریدنے والے سوداگروں سمیت 14 مردوں کو بھی عدالت نے مجرم قرار دیتے ہوئے چار،چارسال قید کی سزا سنائی ہے جنہیں مذکورہ خاتون شاہ محمد کی گھڑیاں فروخت کرتی تھی جبکہ ایک شخص کو خاتون کا ساتھ دینے کے جرم میں 15 سال کےلیے جیل بھیجا گیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق ، مراکش کے شاہ محل سے ہفتے کے آخر میں چوری میں ملوث ہونے کے الزام میں 25 افراد کومقدمے کا سامنا کرنا پرا۔

اطلاعات کے مطابق ملزمان میں شاہی گھرانے کا ایک سابق ممبر، ایک سیکیورٹی آفیسر اور متعدد سنار شامل ہیں۔ اس چوری کے بارے میں ابھی تک سرکاری طور پرکوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ کاسابلانکا، رباط اورریز کے سناروں(جیولرز) کو محل میں بطور صفائی کام کرنے والی خاتون نے 36 چوری شدہ قیمتی گھڑیوں کو پگلاکر اس میں سے سونا ہیرے جواہرات علیحدہ کیے تھے۔

استغاثہ کا کہنا تھا کہ خاتون نے چوری شدہ گھڑیوں کی بہت کم تعداد فروخت کی، جن میں ایک ایک گھڑی کی قیمت 15 ہزار پاؤنڈ تھی۔

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مجرمان میں سے ایک مجرم سے گھڑیوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم سے 12 ہزار پاؤنڈ مالیت کی ایک گاڑی خریدی جبکہ 20 ہزار پاؤنڈ مالیت کا ایک فلیٹ خریدا جو خاتوں کی بہن کے نام پر تھا۔

خیال رہے کہ فوربز میگزین نے 2014 میں 56 سالہ بادشاہ کو دنیا کے ایک امیر ترین شخص کے طور پر درجہ بند کیا تھا جس کی اثاثہ جات کی مالیت 2.5 ارب ڈالر سے بھی زیادہ ہے۔