ن لیگ کی جانب سے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔فائل فوٹو
ن لیگ کی جانب سے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

ن لیگ کا بی آرٹی منصوبے کی تفصیللات مہاتیر محمد کو بھجوانے کا اعلان

پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بدقسمت عمران صاحب نے نواز شریف کے صحت اور یوتھ پروگرام پر اپنے نام کی تختی لگائی،عمران صاحب سچ بولنا تھا کہ16 ماہ میں ملک کوغریب ، مہنگا تریناور مقروض ترین کرکے لنگر کھول دیے ہیں،عمران صاحب بتاتے کہ سولہ ماہ میں ساٹھ لاکھ خاندانوں کو صحت کارڈ نہیں دیے بلکہ کروڑوں خاندانوں کا کاروبار، روزگاراور روٹی چھینی

وزیراعظم عمران خان کے کوالالمپور میں خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملائیشیا جا کر بھی بدقسمت عمران صاحب نے نواز شریف کے صحت اور یوتھ پروگرام پراپنے نام کی تختی لگائی،عمران صاحب بتانے کہ آپ نے ملک میں اپنے آپ کو، اپنے امیر دوستوں کو اوراپنی حکومت کو قانون سے بالاتر رکھا ہوا ہے ،عمران صاحب سچ بولنا تھا آپ نے 16 ماہ میں کرپشن کا دس سال کا تاریخی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

ان کاکہناتھاکہ سچ بولنا تھا کہ سولہ ماہ میں عوام سے اپنا ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا، یو ٹرن لئے اور صرف جھوٹ بولے عمران صاحب ملائیشیا میں سچ بولنا تھا کہ آٹے اور چینی میں دوستوں کو مال کمانے کا موقع دیاملائیشیاکے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کو بی آرٹی پشاور کے تاریخی منصوبے کی تفصیل بھجوائیں گے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملائیشیاکے عوام کو فارن فنڈنگ کیس میں اربوں کھربوں کی عمران صاحب کی چوریوں کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے عوام جانتی ہے کہ صحت کارڈ اور یوتھ پروگرام پاکستان کی عوام کو نوازشریف کا تحفہ ہے عمران صاحب آپ قائداعظم جیسے نہیں بلکہ جھوٹ کے قائد ہیں۔

انہوں نے کہاکہ  عمران صاحب قائداعظم نے زندگی میں کبھی یوٹرن نہیں لیا، آپ تو یوٹرن کا عالمی ریکارڈ بناچکے ہیں 60 لاکھ خاندانوں کو صحت کارڈ دینے کا جھوٹ بولتے ہوئے کچھ تو شرم کرلیتے؟ عمران صاحب آپ کے جھوٹوں نے ملک سے برکت ختم کردی ہے۔

ان کا مزید کہناتھاکہ قائد اعظم کے وژن پرآپ چلتے تو ملک آج یوں غریب، کمزور اور مہنگا ترین نہ ہوتا قائداعظم کے وژن پرآپ چلتے تو عوام کی روٹی، کاروبار اور روزگار یوں بند نہ ہوتا قائداعظم کے وژن پرآپ چلتے تو اظہار رائے، جمہوریت، سیاسی مخالفین اور پارلیمان کا یوں گلا نہ گھونٹتے۔