آئرلینڈ میں شاہین آفریدی سے تماشائی کی بدتمیزی

 

ڈبلن(اُمت نیوز)ڈبلن میں پاکستان اور آئرلینڈ کے میچ کے دوران تماشائی نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ بدتمیزی کی۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے تماشائی کی بدتمیزی کو نظر انداز کر دیا۔

جس کے بعد سیکیورٹی نے تماشائی کو گراؤنڈ سے باہر نکال دیا۔

گزشتہ روز ڈبلن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دی، قومی ٹیم نے اس فتح کے ساتھ سیریز میں واپسی کر لی ہے۔

گرین شرٹس نے 194 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں حاصل کیا تھا، فخر زمان نے 40 گیندوں پر 6 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 78رنز بنائے تھے جبکہ محمد رضوان نے 75 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔

واضح رہے کہ آئرلینڈ نے 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔