وزیر اعظم خواتین کو بااختیار بنانے کیلیے سرگرم ہیں۔فائل فوٹو
وزیر اعظم خواتین کو بااختیار بنانے کیلیے سرگرم ہیں۔فائل فوٹو

زرتاج گل پہلی قطار میں نشست نہ ملنے پرناراض

ایوان صدر میں یوم یکجہتی کشمیرکے حوالے سے منعقدہ تقریب میں وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل پہلی قطار میں نشست نہ ملنے پرناراض ہوکرتقریب کا بائیکاٹ کرکے واپس چلی گئیں۔

وزیرمملکت نے سخت ناراضی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ میں وفاقی وزیر ہوں میرے لیے آگے نشست کیوں نہیں رکھی گئی،ایوان صدرکے پروٹوکول عملہ نے وضاحت کی کہ آپ تاخیرسے آئی ہیں۔

تقریب شروع ہوئے کافی وقت ہوچکا،اب کسی کو اٹھا کرآپ کیلیے نشست کا اہتمام نہیں کیا جاسکتا جس پروہ برہم ہوگئیں اورتقریب کا بائیکاٹ کرکے ایوان صدر سے رخصت ہوگئیں۔

سینیٹ میں کشمیرکمیٹی کے چیئرمین سینیٹر پروفیسر ساجد میر بھی تاخیر سے پہنچے توانہیں چوتھی قطار میں جگہ ملی۔