چوہدری نثار اسمبلی سے واپس جاتے ہوئے شدید دھکم پیل کے باعث میڈیا سے گفتگو نہ کر سکے۔فائل فوٹو
 چوہدری نثار اسمبلی سے واپس جاتے ہوئے شدید دھکم پیل کے باعث میڈیا سے گفتگو نہ کر سکے۔فائل فوٹو

چوہدری نثارآج لندن روانہ ہوں گے

سینئر سیاستدان چوہدری نثارآج لندن روانہ ہوں گے جہاں وہ اپنا طبعی معائنہ کرائیں گے،ایک ہفتہ قیام کے بعد وہ وطن واپس آ ئیں گے۔

ذرائع کے مطابق چوہدی نثارعلی خان گزشتہ دو ماہ سے لندن جانے کا پروگرام بنا رہے تھے لیکن کچھ مصروفیات کے باعث وہ نہ جا سکے اب وہ آج لندن جائیں گے جہاں وہ طبی معائنہ کرائیں گے ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے ان کی لندن میں سیاسی ملاقاتوں کا کوئی امکان نہیں ۔

بعض سیاسی حلقوں میں چوہدری نثارعلی خان کے دورے کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے اور بعض دعویٰ کر رہے ہیں کہ لندن میں چوہدری نثارعلی خان کی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈ ار سے ملاقات کا امکان ہے اس سے قبل بھی جب چوہدری نثارعلی خان لندن گئے تھے توانہوں نے اسحاق ڈار سے ملاقات کی تھی۔

یادرہے کہ اس سے قبل نجی ٹی وی نے کہا تھا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور سینئر سیاستدان چوہدری نثارکے درمیان صلح کیلیے آخری کوشش کے طورپراسحاق ڈار متحرک ہو گئے،اس سلسلہ میں رواں ہفتے چوہدری نثارکی لندن روانگی کی اطلاعات ہیں جبکہ شہباز شریف، اسحاق ڈار پہلے سے وہاں موجود ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے مریم نواز کے لندن جانے کا فیصلہ رواں ہفتے متوقع ہے، ریلیف ملنے کی صورت میں ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز فوری لندن جائیں گی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چوہدری نثار کی لندن میں ذاتی مصروفیات ہیں جس میں خاندان کے دیگر افراد بھی ان کے ساتھ ہونگے۔ لندن موجودگی کے دوران ان کی نواز شریف کے ساتھ ملاقات کی کوشش کی جائے گی جس کیلیے شہباز شریف اور اسحاق ڈار راہ ہموار کر رہے ہیں۔

اسحاق ڈار، چوہدری نثار کو مشورہ دیں گے کہ وہ نوازشریف کی عیادت کیلیے ان کی رہائش گاہ پر جائیں اور بیگم کلثوم کی وفات پران کے ساتھ تعزیت کریں، چوہدری نثاراگراس پرراضی ہوگئے تو برف پگھلنا شروع ہو جائیگی۔

چوہدری نثار رواں ہفتے لندن روانہ ہونگے جہاں پران کی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں، ملاقاتوں میں پنجاب اور مرکز میں تبدیلی کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔