عمر فاروق کو اس کے دوست نے قتل کرکے لاش بذریعہ ٹرک کابل روانہ کی تھی۔فائل فوٹو
عمر فاروق کو اس کے دوست نے قتل کرکے لاش بذریعہ ٹرک کابل روانہ کی تھی۔فائل فوٹو

ماں کے انتقال کے بعد بیٹے،بیٹی نے لاش کو فریج میں محفوظ کرلیا

کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک11 کے قریب خاتون کی ملنے والی لاش کی شناخت کرلی گئی ،لاش کی شناخت ذکیہ خاتون کے نام سے کرلی گئی ۔

پولیس نے لاش ملنے کے بعد جب تحقیقات کی کیں تو نہایت ہی حیران کن انکشافات کا سلسلہ چل نکلا ، ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ خاتون کی لاش تقریبا 10 سے 12 سال پرانی ہے اوراس کا صرف ڈھانچہ ہی بچا ہے۔

خاتون کی شناخت ذکیہ کے نام سے ہوئی ہے اور جب اس خاتون کا انتقال ہوا تو اس کے بیٹے اور بیٹی نے لاش کو وفات کے بعد دفنانے کی بجائے فریج میں رکھ کر محفوظ کرلیا ۔

پولیس نے بتایا کہ جب ذکیہ کے بیٹے اور بیٹی کا انتقال ہو گیا تو پھرذکیہ کے بھائی نے لاش کی دیکھ بھال شروع کردی تاہم آخرکارگزشتہ رات محبوب نے یہ ڈھانچہ فریج سے نکال کرقریب ہی واقع کچرا خانے میں پھینک دیا۔