الشیخ علی احمد ملا45 سال سے حرم مکہ میں اذان کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔فائل فوٹو
الشیخ علی احمد ملا45 سال سے حرم مکہ میں اذان کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔فائل فوٹو

مسجد حرام کے دیرینہ موذن عشا کی اذان مکمل نہ کرسکے

مسجد حرام کے دیرینہ موذن الشیخ علی ملا کی نمازعشا کے دوران اچانک طبعیت خراب ہونے کے باعث اذان مکمل نہ کرسکے اوران کی جگہ ایک دوسرے موذن نے آگے بڑھ کر اذان مکمل کی ۔

موذن الشیخ علی ملا کی حالت اب بہتر ہے اوران کا علاج جاری ہے۔ نمازعشا کی اذان کے دوران اچانک ان کی آواز میں خرابی پیدا ہوگئی جس کے بعد انہیں اذان ادھوری چھوڑنا پڑی ۔

انہوں نے بتایا کہ اذاں کی ادائی شروع کی تو اس دوران ان کی آواز بھاری ہوتی گئی اور وہ اذان مکمل نہ کرسکے ،فوری دوسرے موذن ہاشم السقاف آگے بڑھے اوراذان مکمل کی ۔

الشیخ علی احمد ملا مسجد حرام کے دیرینہ اور مشہور موذنین میں سے ایک ہیں وہ گزشتہ 45 سال سے حرم مکہ میں اذان کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔1975 میں انہوں نے مسجد حرام کے موذن کی ذمے داریاں سنبھالی اورآج تک یہ فرض ادا کررہے ہیں۔