فیکٹری میں گیس کا اخراج بند کردیا گیا ہے۔فائل فوٹو
فیکٹری میں گیس کا اخراج بند کردیا گیا ہے۔فائل فوٹو

کراچی میں پھر زہریلی گیس کا حملہ۔150 سے زائد افراد متاثر

پورٹ قاسم میں واقع ایک کیمیکل فیکٹری میں گیس لیکج کے باعث 150 سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جنہیں کراچی کے مختلف ہسپتالوں میں داخل کرادیا گیا ہے۔

رپورٹ قاسم پراینگرو پولیمر کیمیکل کمپنی میں گیس لیکج کا واقعہ پیش آیا ملازمین کا کہنا ہے کہ اچانک دھماکہ ہوااورہرطرف دھواں پھیل گیا، جب حادثہ ہوا اس وقت ہزاروں ملازمین فیکٹری میں کام کر رہے تھے، حادثے میں ورکرزکی بڑی تعداد متاثر ہوئی ہے۔

دوسری جانب ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ 50 سے زائد متاثرین کو جناح ہسپتال، 36 کو الخدمت ہسپتال، 25 سے زائد کو اسٹیل ملز ہسپتال، 20 سے زائد متاثرین کو عائشہ ہسپتال اور دیگرکو100 بیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ متاثرین کو ہسپتال روانہ کرنے کے بعد صورت حال نارمل ہو گئی، فیکٹری میں گیس کا اخراج بند کردیا گیا ہے اورباہر نکالے گئے تمام فیکٹری ورکرزکو واپس بلوالیا گیا ہے۔