بھارت میں کرونا وائرس کے کیسزکی تعداد 500 سے تجاوزکرگئی ہے۔فائل فوٹو
بھارت میں کرونا وائرس کے کیسزکی تعداد 500 سے تجاوزکرگئی ہے۔فائل فوٹو

بھارت میں بچی کا نام’’کرونا‘‘رکھ دیا گیا

کرونا وائرس نے جہاں دنیا بھر میں تباہ کاریاں مچا رکھی ہیں وہیں کچھ عجیب واقعات بھی دیکھنے میں آرہے ہیں جن میں کہیں کرونا کا پتلا بناکر جلایا جارہا ہے تو کہیں اس کے خاتمے کے لیے گانے گائے جارہے ہیں تو کہیں دعائیں کی جا رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش میں جنتا کرفیو کے دوران ایک لڑکی کی پیدائش ہوئی اور والدین نے اس نومولود کا نام "کرونا” رکھا ہے۔

بھارت میں 22 مارچ کو جنتا کرفیو نافذ ہوا تھا جس میں حکومت نے عوام کو گھروں میں رہنے کا حکم دیا تھا،اس جنتا کرفیو کے نافذ ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی اتر پردیش میں ایک لڑکی کی پیدائش ہوئی جس کا نام کرونا رکھا گیا۔

بچی کے نام کی وضاحت کرتے ہوئے اس کے رشتے دار کا کہنا تھا کہ یہ وائرس بہت خطرناک ہے، اس نے دنیا میں بے شمار لوگوں کی جانیں لیں لیکن اس نےہمارے اندر بے شماراچھی عادات بھی پیدا کردی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘یہ بچی دنیا بھر میں اس وائرس سے لڑنے والے لوگوں کی یکجہتی کی علامت ہے’۔بھارت میں اب تک کرونا وائرس کے کیسزکی تعداد 500 سے تجاوزکرگئی ہے جبکہ 10 اموات ہوچکی ہیں۔

دنیا بھر میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 18 ہزار907 ہوگئی ہے جبکہ وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوزکرگئی ہے۔