سندھ میں بارہ ربیع الاوّل، 19 اکتوبر کو عام تعطیل ہوگی۔فائل فوٹو
سندھ میں بارہ ربیع الاوّل، 19 اکتوبر کو عام تعطیل ہوگی۔فائل فوٹو

سندھ حکومت کے کرونا فنڈ میں 3 ارب روپے جمع

سندھ حکومت کے کرونا وائرس ایمرجنسی فنڈ میں دنیا بھر سے عطیات موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں، یکم اپریل تک ایمرجنسی فنڈ میں 3 ارب روپے سے زائد جمع کرائے گئے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ایمرجنسی فنڈ میں سرکاری ملازمین کی جانب سے 2 ارب 84 کروڑ، 93 لاکھ 15 ہزار 4 سو86 روپے سے جمع کرائے گئے ہیں جو ملازمین اور افسران کی تنخواہ سے منہاکیے گئے ہیں، فنڈ میں ارکان اسمبلی اور صوبائی کابینہ کے ارکان کی تنخواہیں بھی شامل ہیں۔

انھوں نے بتایاکہ نجی ڈونرز کی جانب سے 4کروڑ 31 لاکھ، 25 ہزار 671 روپے فنڈ میں دیے گئے جو بہت حوصلہ افزابات ہے، ان کاکہنا تھاکہ سندھ سے تعلق رکھنے والے ایک رٹائرڈ سرکاری ملازم نے 10 لاکھ روپے کے عطیات جمع کرائے دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں نے بھی عطیات سندھ حکومت کے کرونا ایمرجنسی فنڈ میں دیے ہیں۔

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی،ایم کیوایم،پی ٹی آئی اورایم ایم اے کے ارکان اسمبلی نے ایک ایک ماہ کی تنخواہ ایمرجنسی فنڈ میں عطیہ کی ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت یومیہ بنیادوں پر جمع ہونے والے عطیات اور اخراجات سے قوم کو آگاہ کریگی،عوام سے اور مخیر حضرات کرونا ایمرجنسی فنڈ میں دل کھول کرعطیات جمع کرائیں یہ پیسہ قوم کی امانت ہے جسے خرچ کرنے کے لیے نامورافراد پر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی ہے۔