انتخابات کے قریب آتے ہی ارکان کی ن لیگ میں شمولیت ہو سکتی ہے۔فائل فوٹو
انتخابات کے قریب آتے ہی ارکان کی ن لیگ میں شمولیت ہو سکتی ہے۔فائل فوٹو

جہانگیر ترین کوبڑا جھٹکا۔زرعی ٹاسک فورس کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کو زرعی ٹاسک فورس کے سربراہ کے عہدہ سے ہٹاد یا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق چینی بحران پر تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ بحران میں سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والوں میں تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین ہیں اورانہوں نے سبسڈی کی مدد میں 56 کروڑ روپے کمائے۔

پنجاب حکومت کے سابق ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے ٹوئٹر پر بتایا کہ جہانگیر خان ترین کو وزیر اعظم کی زراعت کے اوپ قائم کی گئی ٹاسک فورس کی سربراہی سے ہٹادیا گیا ہے۔ انہیں شوگر انکوائری  رپورٹ کی سفارشات کی روشنی میں عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔

ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ اس معاملے پر مزید کوئی ایکشن اس وقت لیا جائے گا جب انکوائری کمیٹی کی حتمی سفارشات سامنے آجائیں گی۔

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے خود کو ٹاسک فورس برائے زراعت کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی خبرکو جھوٹ قرار دیدیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کو زرعی ٹاسک فورس کے سربراہ کے عہدہ سے ہٹا دیا گیا ہے اور 25 اپریل کو انکوائری کمیٹی کی حتمی رپورٹ آ نےکے بعد ذمے دران کے خلاف مزید کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ چینی بحران پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ منظرعام پر آگئی ہے، ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا کی سربراہی میں قائم تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے تیار کردہ رپورٹ میں میں کئی نامور سیاسی خاندانوں کے نام شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چینی کے بحران میں سب سے زیادہ فائدہ حکومتی جماعت تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے اٹھایا، اور انہوں نے سبسڈی کی مدد میں 56 کروڑ روپے کمائے جب کہ وفاقی وزیر خسرو بختیار کے رشتہ دار نے آٹا و چینی بحران سے 45 کروڑ روپے کمائے۔