پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر بڑی کمی کا امکان

اسلام آباد(اُمت نیوز)عالمی مارکیٹ کے زیراثر پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔.
میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرول 1.86 ڈالر سستا ہو کر107.16ڈالرفی بیرل ہوگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت 4.30 ڈالر کمی کے بعد 104.76 ڈالر فی بیرل تک آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں بھی پیٹرول کی قیمت میں 4.50 روپے سے 5 روپے تک کمی کا امکان ہے جبکہ پاکستان میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کی توقع ہے۔

خیال رہے کہ حکومت پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) پر 60 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی (پی ایل) وصول کر رہی ہے لیکن جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) صفر پر رکھا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔