محکمہ داخلہ سندھ نے ڈبل سواری پر تمام استثنیٰ اور رعایت ختم کردی۔فائل فوٹو
محکمہ داخلہ سندھ نے ڈبل سواری پر تمام استثنیٰ اور رعایت ختم کردی۔فائل فوٹو

کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پرمکمل پابندی

محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پرمکمل پابندی عائد کردی۔

عوام کی جانب سے لاک ڈاؤن کی مسلسل خلاف ورزی کے بعد محکمہ داخلہ سندھ نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے جس کا اطلاق خواتین، بچوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر بھی ہو گا۔

کراچی پولیس چیف کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے ڈبل سواری پر تمام استثنیٰ اور رعایت ختم کردی ہے، پولیس افسران و اہلکار موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی کو یقینی بنائیں۔

کراچی پولیس چیف نے ہدایت کی ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

دوسری جانب جیلوں میں قیدیوں کو اہلخانہ سے ملاقات پر پابندی کے باعث فون کال کی سہولت بھی دیدی گئی، حکومت نے نئے احکامات جاری کردیے۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی تاجروں سے ملاقات ہوئی جس میں روٹیشن کی بنیاد پر دکان کھولنے اور ہوم ڈلیوری کی تجویز دی۔ اس موقع پر انہوں نے ایس آر بی اور صوبائی ایکسائز ٹیکسز میں کاروباری لوگوں کو بڑی رعایت دینے کا بھی اعلان کر دیا۔

مزید 52 برآمدی فیکٹریوں کو بھی کام شروع کرنے کی اجازت دی گئی، وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے بتایا کہ تاجروں نے ایس او پیزپرعملدرآمد کی یقین دہانی کرائی ہے، ابتدائی رپورٹ تیارکر رہے ہیں۔ جلد وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کریں گے، چاہتےہیں پورے ملک میں ایک جیسے فیصلے ہوں۔