صرف چند کاروباروں کی بندش نامنظور ہے ۔فائل فوٹو
صرف چند کاروباروں کی بندش نامنظور ہے ۔فائل فوٹو

تاجروں نے لاک ڈاؤن ختم کرنے کیلیے 3 دن کی ڈیڈ لائن دیدی

مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدرکاشف چوہدری نے حکومت کو ملک گیر لاک ڈاؤن ختم کرنے کیلیے 3 دن کی ڈیڈ لائن دے دی اورکہا ہے کہ 3 دن میں حکومت نے فیصلہ نہ کیا توتاجروں کے تحفظ کیلیے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کرنے پر مجبور ہونگے۔

تاجروں کووفاق اور صوبوں کی سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھانے دیں گے۔اپنے ایک بیان میں کاشف چوہدری نے کہا کہ حکومت کو لاک ڈان کے نام پر چند کاروباروں کا معاشی قتل نہیں کرنے دیں گے، صرف چند کاروباروں کی بندش نامنظور ہے ۔وفاقی و صوبائی حکومتوں نے ابھی تک تاجروں کے لیے کسی قسم کے ریلیف کا فیصلہ نہیں کیابجلی وگیس بلز، کرایوں ،بلاسود قرضوں سمیت کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔

ادھرآل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ اور سیکریٹری خالد محمود چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کوئی بزنس سٹی نہیں ہے۔ پہلے ہی کورونا وائرس اور طویل لاک ڈان کی وجہ سے کاروبار برباد ہو چکے ہیں۔