گزشتہ ہفتے انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 1.67 روپے کم ہوئی
گزشتہ ہفتے انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 1.67 روپے کم ہوئی

آئی ایم ایف سے ایک ارب 39 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 39 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 39 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ہیں اورآئی ایم ایف سے یہ رقم ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ کے تحت ملی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں آئی ایم ایف نے پاکستان کیلیے ایک ارب 39 کروڑ ڈالرز کے ریلیف پیکج کی منظوری دے تھی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں 2روپے کمی

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر77 پیسے سستا ہوکر 160روپے 36 پیسےکاہوگیا ہے، ایک ہفتےکے دوران انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت 6روپے62 پیسے کم ہوئی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قدر میں کمی واقع ہوئی اور ایک امریکی ڈالر 2روپے کمی کے بعد 159 روپے50 پیسے کاہوگیا جب کہ  یورو 1 روپے کم ہوکر 172 روپے کا ہوگیا۔

اوپن مارکیٹ میں برطانوی  پاؤنڈ 2روپے سستا ہوکر197روپےکاہوگیا ہے جب کہ سعودی ریال 30 پیسے سستا ہوکر 40 روپے 40 پیسے کا ہوگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ملا جلا رجحان رہا اورکاروبارکے اختتام پر 100 انڈیکس 41 پوائنٹس اضافے سے 32 ہزار 464 پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رحجان دیکھنے میں آیا، ٹریڈنگ کےآغاز میں 100 انڈیکس 32ہزار 422 پوائنٹس سے 31ہزار 893 کی سطح پر چلا گیا۔

بعد ازاں مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور100 انڈیکس 41 پوائنٹس اضافے سے 32 ہزار464 کی سطح  پر بند ہوا۔