نوازشریف وطن واپس آ کر پھر قوم کی قیادت کریں گے۔فائل فوٹو
 نوازشریف وطن واپس آ کر پھر قوم کی قیادت کریں گے۔فائل فوٹو

لگتا ہے مجھے بنی گالہ سے سرٹیفکیٹ لینا پڑے گا۔جاوید لطیف

لیگی رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا کہ اینٹی کرپشن نے مجھے کلیئر ہونے کا سرٹیفکیٹ دے دیا لیکن لگتا ہے نیب کے لیے بنی گالہ سے سرٹیفکیٹ لینا پڑے گا۔

نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مکمل تفصیلات کا جواب طلب کرنے کے لیے مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف کو نوٹس بھیجا تھا۔اس سلسلے میں جاوید لطیف آج نیب میں پیش ہوئے اورکیس کی تفصیلات سے متعلق ایک بار پھرآگاہ کیا۔

نیب میں پیش ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ آج ایک مرتبہ پھر نیب کے افسران نے مجھے دیکھا میں نے ان کو دیکھا،اینٹی کرپشن نے مجھے کلیئر ہونے کا سرٹیفکیٹ دیا لیکن لگتا ہے مجھے بنی گالہ سے سرٹیفکیٹ لینا پڑے گا۔

لیگی رہنما جاوید لطیف کا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بنی گالہ میں فیصلہ ہوا ہے کہ چارلوگوں کو گرفتارکرلیا جائے توکشمیرآزاد ہو سکتا ہے جس میں مسلم لیگ (ن) کے شہبازشریف، شاہد خاقان، رانا ثنا اللہ اورجاوید لطیف کی گرفتاری شامل ہے اوراس سے ملکی مسائل بھی حل ہو جائیں گے۔