ہم مظاہروں اور دھرنوں سے ساری عمر بھی ان کو کوئی نقصان نہیں پہنچاسکتے۔فائل فوٹو
ہم مظاہروں اور دھرنوں سے ساری عمر بھی ان کو کوئی نقصان نہیں پہنچاسکتے۔فائل فوٹو

کابینہ کی منظوری کے بغیر تعینات افسران کو فارغ کرنے کا فیصلہ

وزیرِ اعظم عمران خان نے خلافِ ضابطہ تعیناتیوں پر نوٹس لیتے ہوئے 18 اگست 2016ءکے بعد وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر تعینات افسران کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پر پرنسپل سیکریٹری محمد اعظم خان نے تمام وزارتوں کو خط لکھ دیا ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان کے تمام وزارتوں کو بھیجے گئے مراسلے میں 18 اگست 2016ءکے بعد وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر ہونے والی تعیناتیوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

مراسلے کے ذریعے وزراکی منظوری سے تعینات افسران کی لسٹ بھی طلب کی گئی ہے، جبکہ تمام وفاقی وزارتوں اور ان کے ماتحت اداروں سے 30 اپریل تک بھرتیوں کی رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ہے۔

مراسلے میں وزیرِ اعظم عمران خان نے بھرتیوں کی رپورٹ 5 مئی کو ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔مراسلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔