الیکشن کمیشن کو فیصل واوڈا کے خلاف درخواست کی سماعت کا آئینی اختیار ہے، وکیل ای سی پی کے دلائل
الیکشن کمیشن کو فیصل واوڈا کے خلاف درخواست کی سماعت کا آئینی اختیار ہے، وکیل ای سی پی کے دلائل

فیصل واڈا کی دو گاڑیوں پرایک ہی نمبر پلیٹ۔حکومت نے کارروائی کا حکم دیدیا

صوبائی حکومت نے وفاقی وزیر فیصل واڈا کے زیر استعمال جعلی نمبر پر مشتمل گاڑیوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔

مقامی اخبارکےمطابق وفاقی وزیر فیصل واڈا کی سوشل میڈیا پر سی ویو کلفٹن پر تفریح کرنے کی تصاویر اور ویڈیو نشر ہونے پر سندھ حکومت حرکت میں آگئی۔

صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میکش کمار چاولہ نے کہا کہ ایک گاڑی ہائی لکس ہے لیکن یہ نمبر پلیٹ ویگو گاڑی پر لگی ہوئی ہے  جبکہ دو گاڑیوں کے نمبر یکساں ہیں اورفینسی نمبر پلیٹ بھی لگی ہوئی ہے ۔

ان کا کہنا کہ دو گاڑیوں پرایک نمبرلگا ہوا ہے۔ایک گاڑی نئی ہے جبکہ ایک گاڑی پرانی ہے،ایک نمبر پلیٹ دو گاڑیوں پراستعمال کرنے کے علاوہ ان کے ماڈل بھی الگ ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک نمبر پلیٹ 2012 میں جاری ہوئی اور2019 کی گاڑی پرلگی ہے، حکومت سندھ نے اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا حکم دیا ہے ۔اس سلسلے وزیرایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے ڈائریکٹر جنرل سے آج (منگل کو) تفیصلی رپورٹ طلب کرلی۔