پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے 4 ہزار388 مریض صحت یاب ہوگئے۔فائل فوٹو
پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے 4 ہزار388 مریض صحت یاب ہوگئے۔فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا نے335 چراغ گل کردیے

پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 335 ہو گئی جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 15 ہزار289 تک پہنچ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 588 کیسزاور26 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے اب تک سب سے زیادہ 5 ہزار827 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ 5 ہزار695، خیبرپختونخوا 2,160، بلوچستان 915، اسلام آباد 297، آزاد کشمیر 65 اورگلگت بلتستان میں 330 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے 3 ہزار425 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 114 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 100، پنجاب میں 100، بلوچستان 14، اسلام آباد 04 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے۔کورونا وائرس سے متاثرہ 78 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک بھر میں اب تک کورونا کے 1 لاکھ 57 ہزار 911 ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔