عافیہ صدیقی کی صحت ٹھیک ہے، حکومت اس معاملے میں بے خبر نہیں۔فائل فوٹو
عافیہ صدیقی کی صحت ٹھیک ہے، حکومت اس معاملے میں بے خبر نہیں۔فائل فوٹو

”میں اقتدار کو لات مار دوں گا‘‘

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ جب تک کوئی نبی پاک حضرت محمد ﷺکو آخری نبی اورآخری رسول نہیں مانتا مسلمان ہوہی نہیں سکتا۔عقیدہ ختم نبوت ﷺاسلام کی بنیاد ہے  ختم نبوت پہ،قادیانیوں کو اقلیتی کمیشن کا ممبر بنانے میں کوئی صداقت نہیں،ختم نبوت پہ پہرہ دار ہیں اوراس کے لیے ہرقربانی دینگے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں علی محمد خان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں غلامان رسول ﷺکی حکومت ہے، عمران خان خود غلامان رسول ﷺ ہیں، وہ جو مدینہ پاک میں اترتے ہیں تو ننگے پاوں اترتے ہیں، جب وہ تقریر کرتے ہیں تو کہتے ہیں آپ نبی اکرم ﷺ کو فالو کریں۔

علی محمد خان نے مزید کہا کہ یہ جوبات ہورہی ہے کہ قادیانیوں کو اقلیتی کمیشن کا حصہ بنادیں، ایسی کوئی بات کابینہ میں نہیں ہوئی۔ عمران خان نے اس تجویز کو یہ کہہ کررد کردیا کہ یہ نازک مسئلہ ہے اس کو مت چھیڑیں۔

قادیانی تب ہی کسی کمیشن کا حصہ بن سکتے ہیں جب وہ خود کو غیر مسلم تسلیم کریں۔ جب وہ خود آئین پاکستان کو مانیں، جب تک وہ آئین پاکستان کو نہیں مانتے ان کو کسی کمیشن کا ممبر بنانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اوراس کی وضاحت پیر نورالحق قادری نے بھی کی ہے۔

علی محمد کا کہنا تھا کہ ختم نبوت ﷺ پر ہماری آل اولاد اور ایسی بے شمار وزارتیں اور حکومتیں قربان۔ اگر کوئی ایسی بات ہوگی تو سب سے پہلے ہم اقتدار کو لات ماریں گے۔